حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر آشتیان میں خواہران کے مدرسے حوزہ علمیہ امام خمینیؒ میں ’’حضرت فاطمہ زہرا (س) کی تعلیمات میں اسلامی معاشرے کا اتحاد و اتفاق‘‘ کے موضوع پر ایک بصیرت افروز اجلاس کا انعقاد ہوا ۔
حجۃ الاسلام سبزواری نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جہالت معاشرے کے زوال کا اصل سبب قرار ہے جو کہ انسانی معاشرہ کے جمود کا سبب ہے اور روحانی حرکت اور باطنی تبدیلی سے روکتا ہے، یہ چیز متعدد آیات و روایات سے ثابت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے اپنے مشن کے آغاز میں لوگوں کو خدائے بزرگ و برتر سے متعارف کروایا جس کا مقصد شرک کا خاتمہ تھا، اور علم و دانش سے آشنا کرایا جس کا مقصد جہالت کا خاتمہ تھا، جاس حکمت عملی کے ذریعے معاشرے سے جہالت کو دور کیا۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ دشمن کا سب سے اہم ہتھیار لوگوں کی جہالت کو استعمال کرنا اور ان کو ایسی غیر ضروری چیزوں میں مبتلا کرنا ہے جو اسلام کے آغاز سے لے کر اب تک علم و حکمت کے خلاف ہیں۔
حجۃ الاسلام سبزواری نے کہا: علم الہٰی ، عصمت، تائید الٰہی، شجاعت اور تدبیر جیسی صفات کے ساتھ ایک الہی رہنما کے وجود کی ضرورت واضح طور پر ہر شخص محسوس کرتا ہے۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: موجودہ دور میں کچھ منحرف قسم کی تنظیمیں لوگوں کی جہالت کو سہارا لیتے ہوئے انہیں حق کا مقابلہ کرنے پر آمادہ کر دیتی ہیں اور لوگ حق کے مقابل کھڑے ہو جاتے ہیں۔